تل ابیب (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) اسرائیل ڈیفنس فورسز نے جمعے کے روز کہا ہےکہ انہوں نے شام میں ایک ایسے گروپ پر حملہ کیا، جس نے ایک روز قبل ایک اسرائیلی اسکول پر حملہ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پر کہا، ”شام سے آنے والے اس یو اے وی (ڈرون) کے جواب میں جس نے ایلات میں ایک اسکول کو نشانہ بنایا، آئی ڈی ایف نے حملہ کرنے والی تنظیم کے خلاف جوابی کارروائی کی۔‘‘
آئی ڈی ایف نے زیر بحث شامی تنظیم کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن کہا، ”وہ شامی حکومت کو اپنی سرزمین سے ہونے والی ہر دہشت گردی کی سرگرمی کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔‘‘ شام نے آئی ڈی ایف کے بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔