وزارت داخلہ نے ملک میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ اسلحہ فروخت پر پابندی لگا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) کے علاوہ اسلحہ فروخت پر پابندی لگادی۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی بھی ڈیلر کی رسیدیں قابل قبول نہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ ڈیلرز ممنوعہ بور ہتھیار فروخت نہیں کر سکتے، اسلحہ ڈیلرز لائسنس ہولڈرز کو بھی ممنوعہ بور ہتھیار فروخت نہیں کرسکتے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لائسنس پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے خریدے گئے اسلحہ کا ہی بنے گا، پی او ایف کے علاوہ کسی ڈیلر سے خریدے اسلحہ کا لائسنس نہیں بنے گا۔

نادرا ذرائع کے مطابق لائسنس ہولڈرز صرف پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے اسلحہ خرید سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں