واشنگٹن (ڈیلی اردو/بی بی سی) ایک صحافی نے امریکی صدر سے غزہ سے تبصرہ کرنے سے متعلق کہا۔ امریکہ صدر جو بائیڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
جوبائیڈن نے کہا کہ حماس نے غزہ میں اپنے جنگجو اور ہتھیار الشفا ہسپتال کے نیچے چھپا کر جنگی جرم کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’حماس ایک ہسپتال کے نیچے چھپی ہوئی ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے اور اس وقت یہی کچھ ہو رہا ہے۔‘
امریکی صدر نے کہا کہ حماس ایک بار پھر اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ اب وہ رک گئے ہیں اور وہ کچھ نہیں کریں گے یہ حقیت پر مبنی نہیں ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل بڑی احتیاط سے جنگجوؤں کا وہاں سے صفایا کرے گا اور اس بات کو یقینی بنایا گا کہ مریضوں کو خیال رکھا جائے گا۔
ادھر اسرائیلی حکومت کے مطابق حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں 1200 لوگ ہلاک ہوئے تھے جبکہ عسکریت پسند تنظیم حماس نے، جسے امریکہ نے دہشت گرد گروہ قرار دیا ہے، 240ے قریب لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
دوسری طرف غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک حماس کے زیر انتطام وزارت صحت کے مطابق 11,500 ہزارسے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ناکہ بندی کے باعث لوگوں کو خوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد لڑائی میں اپنا گھر بار چھوڑنے پرمجبور ہوئی ہے۔