آمنہ مسعود جنجوعہ کا چیف جسٹس سے جبری طور پر گمشدہ افراد کے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) چیئرمین ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے جبری گمشدہ افراد کے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

آمنہ مسعود جنجوعہ نے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی بازیابی کے لیے وزیراعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس، اور صدر پاکستان کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جبری گمشدگیوں کے معاملے کا نوٹس لے کر اس کا مستقل حل کرے۔

آمنہ مسعود جنجوعہ نے خط میں لاپتہ افراد کے لیے قائم کمیشن بند کر کے نیا کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ ’ارباب اختیار سے امید ہے کہ وہ ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں