طالبان مخالف افغان رہنماؤں کا روس میں اجلاس

ماسکو (ڈیلی اردو) افغانستان کی عبوری حکومت طالبان مخالف رہنماؤں نے روسی دارالحکومت ماسکو میں اجلاس کیا۔

افغان میڈیا کے مطابق ماسکو میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبان کے ممتاز مخالفین اور روسی حکام کے ایک اہم اجتماع کا اشارہ دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اجلاس کے شرکاء میں افغان قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود بھی شامل تھے۔

اجلاس میں افغان حکومت کے مختلف سابق رہنماؤں اور اہم روسی سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

’ماضی اور مستقبل کے درمیان افغانستان‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس کا مقصد روسی جسٹس پارٹی کی جانب سے ملک کی اکیڈمی آف سائنسز کے اشتراک سے ایک کوشش ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں