بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار زخمی

بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

حکام کے مطابق بنوں کے علاقے سورانی طورکہ بازار میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کے سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار عبدالحمید دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

حکام کے مطابق واردات کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا۔ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار سب ڈویژن وزیر بنوں میں تعینات تھے، زخمی پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم پولیو کے لئے جا رہا تھا۔

پولیس اہلکار بی ایچ یو زروام میں پولیو ڈیوٹی کیلئے جارہا تھا۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ خیال رہے اج بنوں میں پولیو مہم کا دوسرا دن ہے۔ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 255000 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بنوں کے 55 یونین کونسلوں میں پولیو کمپین چلائی جائے گی۔

انتظامیہ کے پولیو مہم کے لیے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ مہم کے لیے 2300 سے زائد پولیس اہلکاران کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے، تاہم فول پروف انتظامات ہونے کے باوجود بھی اج علاقہ سورانی طورکہ بازار کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں