یوکرین جنگ: صدر پیوٹن نے روسی فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کا حکم دیدیا

ماسکو (ڈیلی اردو) یوکرین جنگ سے جڑے خطرات کے بعد روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے۔

ایک بیان میں روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کو خصوصی فوجی آپریشن اور نیٹو کی مسلسل توسیع سے خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے روسی فوج کی طاقت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے حاضر سروس فوجیوں کی تعداد میں تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار افراد کا اضافہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں