پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا شیر بہادر ہلاک

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی داراحکومت پشاور میں نوجوان مدرس مولانا شیر بہادر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1730973280130179107?t=93yW3Y5i7kU-ar6BCL25cA&s=19

ابتدائی تفصیلات کے مطابق جامعیہ اسلامیہ دارالعلوم سرحد کے نوجوان مدرس مولانا شیر بہادر ولد لائق شاہ سکنہ مہمند حال توحید کالونی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی آغا میر جانی شاہ پولیس نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی سبرب مختیار علی خان کے مطابق واقعے کا مختلف پہلوﺅں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں