اسرائیلی فوج کے آپریشن میں حماس کا اہم کمانڈر ہلاک

تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز انٹرنل سکیورٹی سروس (شن بیٹ) کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں حماس سے منسلک شجاعیہ بریگیڈ کے کمانڈر اور 7 اکتوبر کے حملے کے منصوبہ سازوں میں سے اہم کمانڈر کی ہلاکت کا اعلان کیا۔

فوج اور شن بیٹ نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی طیارے شجاعیہ بٹالین کے کمانڈر وسام فرحات کو “ختم” کرنے میں کامیاب رہے۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وسان فرحات سات اکتوبر کی کارروائی کے لیے حماس کے اہم منصوبہ سازوں میں سے ایک تھے۔ وسان فرحات نے سات اکتوبر کو حماس کے جنگجوؤں کو ناحال عوز اور فوجی کیمپوں میں دھکیل دیا تھا۔

فوج اور شن بیٹ نے مزید کہا کہ فرحات اس سے قبل اسرائیل کی ایک جیل میں دس سال تک قید رہا اور جیل سے رہائی کے بعد وہ غزہ واپس آیا اور حماس کے ساتھ مل کر راکٹ بنانے کا کام کیا۔

ایک متعلقہ تناظر میں اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ غزہ ڈویژن کے جنوبی بریگیڈ کا کمانڈر حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو کیے گئے حملے میں مارا گیا۔

فوج نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ اساف حمامی “7 اکتوبر کی لڑائی میں ہلاک ہوئے اور حماس کے جنگجو اور کی لاش کو ساتھ لے گئے تھے۔ فوج نے ان کے خاندان کو ان کی موت کی اطلاع دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں