ملتان (ڈیلی اردو) جمیعت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ انہوں نے سیاست کی ہے اور مذہبی شناخت کو بھی زندہ رکھا ہے، سکھوں، عیسائیوں اور ہندوؤں کا بھی ان پر حق ہے۔
ملتان میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسے رویوں کو اپنانا ہے جن میں فرقہ واریت کی گنجائش نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا ہمارے اکابرین کی تعلیمات ہیں کہ اختلاف میں شدت کے بجائے نرمی کو فروغ دینا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ اگر مذہبی اور مسلکی تعصب ہو تو آپ کسی کو اس کا حق دینے کے بجائے حق تلفی کریں گے، ہمیں اقتدار ملتا ہے تو صاحب اقتدار ہوکر ملک کے ہر شہری کے حق کا تحفظ کرنا ہے۔