ترکیہ میں داعش کے خلاف 32 شہروں میں آپریشن، 304 مشتبہ افراد گرفتار

استنبول (ڈیلی اردو/اے پی) ترکیہ میں داعش کیخلاف آپریشن کیا گیا، جس کے دوران داعش سے تعلق کے الزام میں 304 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ داعش کے کیخلاف آپریشن میں 32 شہروں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔ گرفتار افراد میں سے 86 مشتبہ افراد استنبول سے گرفتار کئے گئے۔

ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے مارے جانے تک دہشت گردی کیخلاف لڑائی جاری رکھیں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں