پاراچنار (م ص) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹر پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر کوچ پر صدہ بازار کے قریب فائرنگ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1741006751095525377?t=cPpato0bVY4l_p_hZUG_MA&s=19
پولیس کے مطابق پاراچنار سے پشاور جانے والے مسافر کوچ پر صدی بازار کے قریب بائی پاس روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے ایک مسافر زخمی ہوگیا اور گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے فائرنگ سے کوچ کے ٹائر پنکچر ہونے سے رک گئی اور قریب سے مسافروں کو نشانہ بنانے کیلئے مسلح افراد گاڑی کی طرف بڑھ رہے تھے کہ اس دوران ایک مسافر نے پستول سے فائرنگ کی جس سے مسلح افراد فرار ہوگئے اور یوں ایک مسافر کی بہادری کے باعث بے گناہ مسافروں کی جان بچ گئی۔ واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
ڈی پی او محمد عمران نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، 4 مشتبہ افراد گرفتار کر لیا گیا ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1739666744111952355?t=8LSBe7u3HD-ej4o369ePHw&s=19
واضح رہے کہ تین روز قبل بھی ہنگو کے قریب پاراچنار جانے والے کوچ پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ کئی ماہ سے پاراچنار آمد و رفت کرنے والی گاڑیوں کو مین روڈ پر دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔