ابوجا (ڈیلی اردو) نائیجیریا میں کرسمس کے موقع پر حملوں میں مارے گئے مسیحیوں کی تعداد 160 ہوگئی۔
وسطی ریاست پلاٹیو میں کیے گئے ان حملوں میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، حملہ آوروں نے 2 علاقوں میں مسیحیوں کی 20 بستیوں کو نشانہ بنایا اور سوا دو سو گھروں اور عبادت گاہوں کو آگ لگا دی۔
انتظامیہ نے حملہ آوروں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی تاہم حملوں میں مرنے والے مسیحیوں کی تعداد 160 بتائی گئی ہے۔