لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں ٹائیفائیڈ تیزی سے پھیل رہا ہے، دو ماہ کے دوران سرکاری اسپتالوں میں ٹائیفائیڈ مریضوں کی تعداد 57 ہزار716 تک جاپہنچی، لاہور 7 ہزار 345 مریضوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ٹائیفائیڈ سیزن نہ ہونے کے باوجود رواں سال پنجاب میں مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، دو ماہ میں سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد 57 ہزار716ہوگئی ہے۔
لاہور میں 7 ہزار 345، شیخوپورہ میں 5 ہزار 530 اور اوکاڑہ میں 3 ہزار 483 ٹائیفائیڈ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت کےمطابق ٹائیفائیڈ بیکٹریل انفیکشن ہے جو بارش، گرمی اور گندے پانی سے لاحق ہوتی ہے، شہری، تازہ پھل اور سبزیوں استعمال کریں اور پانی ابال کر پئیں، بازار کے کھانوں سے پرہیز کریں۔