‏ملک 98 ارب ڈالر کا مقروض ہے، یہ قرضےکہاں لگائے گئے؟ چیئرمین نیب جاوید اقبال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا افسران سے خطاب میں کہنا تھا کہ نیب آپ سب کا اپنا ادارہ ہے۔ نیب ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائے گا جس سے ملکی معیشت کو نقصان ہو؟

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بیوروکریسی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ بیوروکریسی اگر فیصلے نہیں کرے گی تو ہم آگے کیسے چلیں گے۔ حکومت صرف پالیسی بناتی ہے، عملدرآمد بیوروکریسی کا کام ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ شواہد سے ثابت کرونگا جو میں کر رہا ہوں وہ درست ہے۔ 1435 نیب ریفرنسز میں کچھ درجن ہی بیوروکریٹس شامل ہیں۔ پاکستان 98 ارب ڈالر کا مقروض ہے۔ یہ قرضے کہاں لگائے گئے؟۔ غربت کی لکیر سے نیچے 50 فیصد سے زائد لوگ زندگی گزار رہے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں