اسرائیل کا لبنان میں راکٹ حملہ، حزب اللہ کے 9 جنگجو ہلاک

دوحہ (ڈیلی اردو) اسرائیل نے لبنان میں ایک بار پھر بمباری کرتے ہوئے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے 9 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق 3 جنوری کو اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں بمباری اور راکٹ حملوں کے باعث حزب اللہ کے 9 جنگجو ہوگئے۔

مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ سے اسرائیل کی طاقت کا بھرم ٹوٹ گیا ہے، خبردار کردیا کہ اسرائیل نے لبنان پر بڑا حملہ کیا تو ان کی محدود جنگ کا دائرہ ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے حماس رہنما کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو صالح العاروری کے قتل کی سزا ضرور دی جائے گی۔

جنرل سلیمانی کی ہلاکت کی چوتھی برسی پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل لبنان کے خلاف جنگ چھیڑتا ہے تو ہماری محدود جنگ کا دائرہ ختم ہو جائے گا، ہماری لڑائی کی نہ کوئی حد ہوگی نہ ہی کوئی اصول ہوگا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں