اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے آئندہ ہفتے ایک ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی بھی اپریل میں شروع ہو جائیگی۔
میڈیا رپورٹ میں وزارت خزانہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات آسان شرائط پر 2ارب ڈالر کا قرضہ پہلے ہی فراہم کر چکا ہے۔
متحدہ عرب امارات موخر ادائیگی پر بھی سالانہ تین ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کا آئل فراہم کرے گا۔