اسرائیلی حملے میں اسلامی جہاد کا آپریشنل کمانڈر ممدوح لولو ہلاک

تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کے آپریشنل کمانڈر ممدوح لولو کو ہلاک ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ممدوح لولو پر حملے کی ویڈیو جاری کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسلامی جہاد تنظیم کے اہم رہنما ممدوح لولو کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ممدوح لولو نے اسرائیل کے خلاف کئی حملوں کی قیادت کی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 313 ہو گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں