میران شاہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں تھانہ میرعلی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سرکاری اسکول ٹیچر یوسف خان ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم افراد نے گاؤں حیدرخیل کے علاقے بابر خیل اسکول ٹیچر پر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو آج ٹی ایچ کیو اسپتال میرعلی منتقل کیا جائے گا۔