راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے امیدوار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔
راولپنڈی میں تھانہ نصیرآباد کی حدود میں این اے 46 کے لیے جمعیت جے یو آئی (ف) کے امیدوار پر فائرنگ کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی امیدوار کو زخمی حالت میں پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مولانا ریحان جمیل پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں باجوڑ میں گاڑی کے قریب بم دھماکا کیا گیا تھا جس میں جے یو آئی امیدوار قاری خیراللہ محفوظ رہے تھے۔