امریکی و برطانوی نیوی نے بحیرۂ احمر میں 21 ڈرونز مار گرائے

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا و برطانیہ کی فورسز نے بحیرۂ احمر میں فائر کیے گئے 21 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں کے ڈرونز اور میزائل حملے میں کسی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے اسرائیل پر ڈرونز سے حملے کی اب تک 21 کوششیں ہو چکی ہیں۔

امریکی فوج کے مطابق امریکی اور برطانوی نیوی نے حوثی باغیوں کے ڈرونز اور میزائل مار گرائے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بحیرۂ احمر سمیت مختلف سمندری راستوں پر متعدد بحری جہازوں پر حملوں کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

ان حملوں میں یمن کے حوثی باغیوں نے مختلف بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں اسرائیل، امریکا سمیت مختلف ممالک کے بحری جہاز شامل ہیں۔

یمن کے حوثیوں کا کہنا ہے کہ امریکا پوری دنیا کو متحرک کر لے پھر بھی بحیرۂ احمر میں جہازوں پر حملے جاری رہیں گے۔

حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے بحیرۂ احمر میں اسرائیل جانے والے تمام جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند نہیں کریں گے۔

دوسری جانب امریکا نے بحیرۂ احمر میں عالمی شپنگ لین کے تحفظ کے لیے کثیرالقومی نیول ٹاسک فورس قائم کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں