کوئٹہ (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مختلف میگا پراجیکٹس کارڈیک سینٹراورکوئٹہ ژوب موٹروے کا افتتاح کردیا، منصوبے پاک فوج اورصوبائی حکومت کے تعاون سے مکمل کیے گئے۔
جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق وراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچے ، جہاں انھوں نے مختلف میگا پراجیکٹس کا افتتاح کیا، افتتاح پر آرمی چیف اور وزیراعلی بلوچستان بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے منصوبے پاک فوج اور صوبائی حکومت کے تعاون سے مکمل کیے گئے، منصوبوں میں کارڈیک سینٹر اور کوئٹہ ژوب موٹروے شامل ہیں۔
PM Imran Khan along with Governor & CM Bln & key Federal ministers arrived at Quetta Cantt. COAS received PM at Army Aviation Base. PM will do earth breaking of Bln Health Complex & Quetta-Zhob Road N-50 as part of western alignment CPEC. PM will later today also visit Gwadar.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 29, 2019
ترجمان نے مزید کہا خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت کوئٹہ میں ہیلتھ کمپلکس قائم ہوگا، ہیلتھ کمپلیکس کیلئے متحدہ عرب امارات معاونت کررہا ہے جبکہ کوئٹہ ژوب موٹروے سی پیک منصوبے کا اہم حصہ ہے۔
شاہ محمود، شیخ رشید، خسروبختیار، زبیدہ جلال بھی وزیراعظم کےساتھ تھے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان گورنر، وزیراعلی بلوچستان اور وفاقی وزرا کے ہمراہ آرمی ایوی ایشن بیس کوئٹہ پہنچے تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ژوب روڈمغربی راہداری سے منسلک ہے۔