ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر حملوں میں مطلوب تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (توقیر حسین زیدی) سٹی پولیس نے 2018 کے دہشت گردی، اقدام قتل سمیت دیگردفعات کے دو سی ٹی ڈی کے مقدمات میں مطلوب کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے 28 اپریل 2018 کے سی ٹی ڈی پولیس کے اقدام قتل، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم ابوبکر صدیق راجپوت سکنہ محلہ حیات اللہ ڈیرہ شہرکو گرفتار کرلیا۔

اسی طرح 2 جون 2018 کے سی ٹی ڈی کے اقدام قتل، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے مقدمے میں مطلوب ایک اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم حافظ حسنین معاویہ گنڈہ پورسکنہ محلہ وکیلانوالا ڈیرہ شہر کو گرفتارکر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ، ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں