کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا شہریوں کی عدم بازیابی پر سیکریٹری داخلہ سندھ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل’ڈان نیوز‘ کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران یہ حکم نامہ جاری کیا۔
جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیے کہ جن شہریوں کی جبری گمشدگی ثابت ہوچکی، انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے 10 سال سےلاپتا شہری محمد نعیم اور 2020 سے لاپتا فرحان کو پیش کرنےکا حکم دیا۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تحقیقات میں ثابت ہوچکا کہ دونوں شہری جبری طور پر لاپتا ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ کچھ بھی ہو، لاپتا شہریوں کو اب عدالت میں پیش کرنا ہوگا۔