19

اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عظمت وزیر پر قاتلانہ حملہ، شدید زخمی

صدہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے اسسٹنٹ کمشنر عظمت وزیر پر قاتلانہ حملہ ہونیکی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے قاتلانہ حملے میں اے سی شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کے سر میں گولی لگی ہے۔

جبکہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کرم کے علاقے ڈوگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین کے پتھراو سے اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر زخمی ہو گئے ہیں۔ ایف سی کے جانب سے کئی روز سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ پر احتجاج کیا جارہا تھا۔

عظمت وزیر علاج کیلئے صدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کے سر میں گولی لگی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق عظمت وزیر کو سی ٹی سکین کے بعد پشاور ریفر کیا جائے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں