شام میں امریکی اڈوں پر ایرانی ملیشیا کے حملے

دمشق (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز) غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی جاری کارروائیوں کے بعد سے ایران نواز ملیشیاؤں نے شام میں امریکی فوجی اڈوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں شام اور پڑوسی ملک عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر متعدد حملے ہو چکے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے پورے خطے میں سلامتی کی صورتحال خاصی مخدوش ہے۔

یہ تناؤ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے عسکریت پسندوں کی طرف سے کیے گئے مہلک حملوں کے بعد سے ہے اور اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ حماس کے حملوں کے بعد سے اسرائیل نے حماس کے خلاف اپنی وسیع فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

اسرائیل حماس جنگ کے شروع ہونے کے بعد کچھ دن پہلے ایرانی پاسداران انقلاب نے پہلی بار عراق، شام اور پاکستان میں میزائل حملے کیے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دسمبر کے آخر میں دمشق کے مضافاتی علاقے میں ایک مشتبہ اسرائیلی فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کے ایک سینیئر ایرانی جنرل سید راضی موسوی مارے گئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں