برلن (نیوز ڈیسک) جرمن حکومت نے سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل پر عائد پابندی کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
برلن حکومت کے ترجمان اسٹیفان زائبرٹ کے مطابق پابندی مزید چھ ماہ کے لیے بڑھائی گئی ہے، جو تیس ستمبر 2019 تک کے لیے ہے۔
اس بیان میں کہا گیا کہ اس دوران سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے حوالے سے مزید کوئی درخواست منظور نہیں کی جائے گی۔
جرمن چانسلر انگلیلا میرکل نے گزشتہ برس صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کو جرمن اسلحے کی برآمدات روک دی تھیں۔