لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (ڈی ای او) کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، تاہم وہ محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ڈی ای او الیاس خٹک کی گاڑی پر تاجہ زئی نرسری کے قریب فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
ڈی ای او الیاس کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ آفس جارہے تھے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات شروع کر دیں۔