کنساشا (ڈیلی اردو/رائٹرز) کانگو کے شہر میوسو میں باغیوں کے حملے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبررساں ادارے رائٹرزکے مطابق کانگو کی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باغیوں نے موسیو شہر میں حملے کے دوران 120 مارٹر گولے فائر کئے جس کے نتیجہ میں 20افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔
Around 20 civilians killed in Congo attack, army and rebels trade blame https://t.co/MaqCuWA7R3 pic.twitter.com/gn7LFDzZ1k
— Reuters Africa (@ReutersAfrica) January 26, 2024
فوج نے حملے کی ذمہ داری 23 مارچ کی تحریک سے منسلک باغیوں پر عائد کی ہے۔
کانگو میں 23 مارچ کی تحریک نامی باغی گروپ 2021 کے آخر میں دوبارہ فعال ہوا ہے۔