لاہور (ڈیلی اردو) مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا آئندہ دو تین روز میں برطانیہ روانگی کا امکان ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کی لندن روانگی اتوار یا پیر کو متوقع ہے جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کرکے وطن واپس آجائیں گے۔
شہبازشریف برطانیہ میں قیام کے دوران صحت کے مسائل کے حوالے سے اپنے معالجین سے رابطہ کریں گے اور لندن میںاپنی نومولود پوتی اور بہو کی تیمار داری بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے سابق وزیراعلی پنجاب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا تھا، تاہم چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیاتھا۔