نئی دہلی (ڈیلی اردو/اے ایف پی) نئی دہلی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بھارت اور فرانس نے بھارتی افواج کے لیے ہیلی کاپٹروں اور آبدوزوں سمیت دفاعی ساز و سامان کی تیاری کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
My dear friend @NarendraModi,
Indian people,My warmest wishes on your Republic Day. Happy and proud to be with you.
Let’s celebrate! pic.twitter.com/e5kg1PEc0p
— Emmanuel Macron (@EmmanuelMacron) January 26, 2024
بھارتی حکومت کی جانب سے دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے دورہ بھارت کے موقع پر طے پایا۔ فرانسیسی صدر نے اس دورے کے دوران بھارتی نریندر مودی سے ملاقات کی اور صدر دروپدی مرمو کی طرف سے دی گئی سرکاری ضیافت میں شرکت بھی کی۔
Visite du Jantar Mantar à Jaipur avec le Président @EmmanuelMacron. Ce site classé au patrimoine mondial de l'UNESCO témoigne du riche héritage de l'Inde en matière d'astronomie. Il symbolise également le mélange de la sagesse ancienne et de la science moderne, une valeur commune… pic.twitter.com/LgGmfmpoYZ
— Narendra Modi (@narendramodi) January 25, 2024
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ماکروں اور مودی نے مشترکہ طور پر دفاعی پیداوار، جوہری توانائی، خلائی تحقیق، ماحولیاتی تبدیلی، صحت اور زراعت جیسی عوامی خدمات کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال میں دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔تاہم اس مشترکہ معاہدے کی لاگت پر کسی قسم کا بیان اب تک سامنے نہیں آیا۔
دونوں ملکوں کے قائدین نے بھارت میں معروف ایوی ایشن پروپلشن لیپ انجنوں کے لیے فرانس کی طرف سے دیکھ بھال، مرمت اور مشینری کی صفائی کے عمل اور ہیلی کاپٹرپاٹنر شپ کا خیرمقدم کیا۔
ماکروں کے 40 گھنٹے کے دورے کے دوران یہ یہ سربراہی ملاقات مئی کے بعد سے دونوں سربراہان کے مابین پانچویں ملاقات تھی۔
بھارتی سکریٹری خارجہ ونے کواترا کے مطابق، بھارتی ٹاٹا گروپ اور فرانس کی ایئربس نے مل کر سویلین ہیلی کاپٹر بنانے کے معاہدے پر دستخط بھی کیے ہیں۔ ماکروں نے یہ بھی کہا کہ فرانس ہر سال 30,000 بھارتی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بلانے کے حوالے سے اقدامات بھی کرے گا۔