میانمار میں فوجی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ، بریگیڈیئر جنرل سمیت 4 افراد ہلاک

ینگون (ڈیلی اردو) میانمار کے دارالحکومت ینگون سے خبر ایجنسی کے مطابق مشین گن کی فائرنگ سے ہیلی کاپٹر میں موجود بریگیڈیئر جنرل سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 پائلٹ اور بریگیڈیئر جنرل کا سیکیورٹی افسر بھی شامل ہے، ہیلی کاپٹر میں موجود دو افراد فائرنگ سے محفوظ رہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مشرقی علاقے میں لینڈنگ کے وقت ہیلی کاپٹر پر مشین گن سے فائرنگ کی گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں