24

خیبر پختونخوا حکومت کا قبائلی اضلاع کے56 اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ

پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا حکومت نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں قبائلی اضلاع کے 56اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان اساتذہ میں 23معلمات اور 33مرد ایس ایس ٹی شامل ہیں حکومت نے مذکورہ صورتحال کے تناظر میں قبائلی اضلاع کے 23 ہزار اساتذہ اور 11 ہزار غیر تدریسی عملے کی تعلیمی اسناد سمیت ان کے بینک اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا بھی فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ قبائلی اضلاع کے جملہ ملازمین کا ریکارڈ ضلعی دفاتر سے طلب کیا جائے۔

ادھر مشیر ابتدائی و ثانوی تعلیم نے ہدایات کی ہیں کہ جن ملازمین کی بھرتیوں میں قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہو یا ان ک یکاغذات جعلی یا ان کا ریکارڈ موجود نہ ہوں انہیں فوری طور پر فارغ کیا جائے ۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں