پیرس (ڈیلی اردو) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ریلوے اسٹیشن پر چاقو حملے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ چاقو بردار کے حملے سے پیرس کے سب سے بڑے اور مصروف ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے دوڑ پڑے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاقو بردار حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ چاقو حملے میں زخمی تین افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔