لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سرائے نورنگ کا سکول چوکیدار ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ واقعہ میں سکول چوکیدار انعام اللہ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوکیدار کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔