اسلام آباد: جامعہ مسجد بلال سے 10 سالہ بچے کی ذبح شدہ لاش برآمد

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مسجد سے ذبح کئے کیے گئے 10 سالہ بچے کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

بچے کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق جی سکس تھری میں واقعہ جامعہ مسجد بلال کے واش روم سے 10 سالہ عبداللہ کی لاش ملی۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ بچے کو گلے پر تیز دھار آلے کے ضرب لگا کر ذبح کیا گیا۔

پولی کلینک ہسپتال میں پوسٹمارٹم کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں