بیروت (ڈیلی اردو) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر نے کہا ہے کہ ایران خطے میں جنگ میں توسیع نہیں چاہتا، ایران اور لبنان کہہ چکے ہیں کہ جنگ مسائل کا حل نہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے لبنانی وزیر خارجہ کے ساتھ بیروت میں پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر ایرنی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور لبنان خطے کی جنگ میں توسیع نہیں چاہتے، لبنان میں وسیع پیمانے پر حملوں کا اقدام نیتن یاہو کا حتمی روز ثابت ہوگا۔
حسین امیر نے کہا کہ فلسطین پر سعودی عرب اور ایران کے درمیان بات چیت جاری ہے، غزہ تنازع کا حل سیاسی طریقے سے ہی نکل سکتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ تنازع کے سیاسی حل کیلئے حماس کی حقیقی تجاویز کی حمایت ہونی چاہیے۔