بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی قتل

کراچی (ڈیلی اردو) بھارتی جیل میں قید پاکستانی مچھوارے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا گیاہے جو کہ غلطی سے مچھلیاں پکڑتے ہوئے بھارتی سمندری حدود میں داخل ہو گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی کا رہائشی نورلامین کو بھارتی حکام نے 2017 میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے گرفتار کیاتھا جو کہ غلطی سے سمندر حدود پار کر گیا تھا ، وزارت داخلہ نے سندھ کے ہوم سیکریٹری مرحوم کی شناخت کی تصدیق کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں ۔

فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے ترجمان نے نورلامین کی موت کی تصدیق کر دی ہے اور بتایاہے کہ مرحوم بنگالی تھا اور بنگالی پارا کے علاقے ابراہیم حیدری میں رہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی ایس نے اعلیٰ حکام کو خط بھی لکھ دیاہے کہ وہ مرحوم کی میت کو جلد از جلد پاکستان پہنچانے کیلئے اقدامات کرے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عمومی طور پر میت کو پاکستان لانے میں پانچ سے چھ روزدرکار ہوتے ہیں ۔ایف سی ایس کا کہناہے کہ موت کی وجہ میت پاکستان منتقل ہونے کے بعد ہی معلوم کی جا سکے گی ۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں