امریکی سینٹ نے اسرائیل، یوکرین، تائیوان کیلئے 95 ارب ڈالر کا امدادی بل منظور کر لیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی سینٹ نے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر سے زیادہ کا امدادی بل منظور کر لیا۔ امدادی بل کے حق میں 70 اور مخالفت میں 29 ووٹ آئے۔

بائیڈن انتظامیہ نے غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی مدد کےلیے امدادی بل میں 14 ارب ڈالر رکھے ہیں، امدادی بل منظوری کے لیے ری پبلکن اکثریت والے ایوان نمائندگان بھیج دیا گیا ہے۔

ایوان نمائندگان سے منظوری کی صورت میں ہی صدر بائیڈن امدادی بل پر دستخط کرکے اسے قابل عمل بنا سکیں گے۔

امدادی بل میں یوکرین کے لیے 61 ارب ڈالر اور تائیوان اور ایشیاپیسفک پارٹنرز کے لیے 4.83 ارب ڈالرز رکھے گئے ہیں، غزہ، مغربی کنارے، یوکرین سمیت دیگر جنگ زدہ علاقوں کے لیے 9.15 ارب ڈالر بھی امدادی بل میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں