ایران کا 1700 کلو میٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے خلیج عمان میں بحری جہاز سے دور مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق میزائل 17 سو کلو میٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے واضح کیا کہ ان کے بحری جہاز سمندر میں کہیں بھی ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی قوتوں کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے جو ہماری سلامتی کو خطرہ بنانا چاہتی ہیں۔

اس موقع پرایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم خطے میں استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل تیار کرنا، عالمی امن و سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ بن گیا، فرانس نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی میزائل تجربے کو سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار دیا۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی ہے جسے 2015 میں منظور کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں