امریکا نے یمن حوثیوں کیلئے بھیجا گیا ایرانی اسلحہ قبضے میں لے لیا، کمانڈر مائیکل

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے ایران کی جانب سے حوثیوں کیلئے بھیجے گئے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران سے جدید روایتی ہتھیار اور مہلک جنگی امداد ضبط کر لی جو 28 جنوری کو بحیرہ عرب میں ایک بحری جہاز پر یمن کے حوثیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں کیلئے بھیجی گئی تھی۔

اسلحے کی کھیپ میں درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے اجزاء، دھماکا خیز مواد، بغیر پائلٹ کے زیرِ زمین/سطحی گاڑی کے اجزاء، فوجی سطح کا مواصلاتی اور نیٹ ورک کا سامان، ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل لانچر اسمبلیاں اور دیگر فوجی اجزاء پر مشتمل 200 سے زیادہ پیکجز جہاز سے برآمد ہوئے ہیں۔

امریکی سینٹ کام کے کمانڈر مائیکل ایرک کوریلا نے کہا ہے کہ حوثیوں کو ایران کی طرف سے جدید روایتی ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت اور تجارت کی آزادانہ روانی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں