سری نگر (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس کی بس کے نزدیک ایک کار زوردار دھماکے سے مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع رمبان کی سری نگر ہائی وے پر بھارتی سیکیورٹی فورس CRPF کی بس کے نزدیک ایک کار میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ سیکیورٹی فورس کی بس کو بھی نقصان پہنچا۔
https://twitter.com/thenewsnowJK/status/1111947556127469568?s=19
بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیراؤ کرلیا، کار کا ڈرائیور ممکنہ طور پر فرار ہوگیا ہے۔ تباہ ہونے والی کار کے ٹکڑوں کو فرانزک لیب بھیج دیا گیا ہے اور کار کی ملکیت کے لیے چھان بین کی جارہی ہے۔ ابتدائی طور پر حادثہ سلنڈر دھماکا لگتا ہے۔ دھماکے میں سیکیورٹی فورس کے اہلکار محفوظ رہے۔
Blast in Santro car on #Srinagar-Jammu highway near #Banihal.
Convoy of @crpfindia was moving frm same location at same time frm Srinagar to Jammu
Investigation on Accidental Blast and IED blast. pic.twitter.com/i6XsVjhBYf
— Manish Prasad (@manishindiatv) March 30, 2019
زور دار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکار بھی خوف کے باعث بس سے باہر نکل آئے اور ٹریفک معطل کرکے کسی کو جائے وقوعہ کے قریب سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ رواں برس فروری میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکیورٹی فورسز کی بس پر خود کش کار بمبار حملے میں 50 سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔