اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 3 نوجوان شہید، 100 زخمی

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین نوجوان شہید اور 100 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی نوجوان شہید جبکہ 100 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

https://twitter.com/TamerHalaseh/status/1111994598610608128?s=19

یہ مظاہرین گزشتہ برس 30 مارچ کو ’اپنے گھروں کو واپسی‘ مہم کے تحت اسرائیلی سرحد کی جانب مارچ کرنے والے نہتے فلسطینی عوام پر قابض فوج کے ظلم و بربریت اور درجنوں شہادت کی پہلی برسی پر احتجاج کر رہے تھے کہ اسرائیلی فوج نے اپنی تاریخ پھر دہرائی۔

https://twitter.com/Mustafa___Dogan/status/1111939531291455492?s=19

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے فلسطین کے حکومت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی جانب سے اسرائیلی علاقے پر آتش گیر مواد پھینکا گیا تھا جس کے ردعمل میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 30 مارچ 2018 کو یوم الارض کے موقع پر شروع ہونے والی ’اپنے گھروں کو واپسی‘ مہم کے دوران 300 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 60 بچے شامل ہیں جب کہ 29 ہزار فلسطینی شہری زخمی ہوئے جن میں 700 بچے شامل ہیں

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں