17

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریسکیو 1122 کا ڈرائیور ہلاک

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ چمکنی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریسکیو 1122کے ڈرائیور ہلاک ہوگیا ہے۔

ریسکیو پشاور کے مطابق گولی لگنے سے محکمہ صحت کا ڈرائیور عدنان حسین موقع پر جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک راہگیر بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اہلکار کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

فائرنگ سے راہگیر کو پاؤں پر گولی لگی جس کا علاج معالجہ جاری ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں