انسانیت کی خدمت کرکے دل کو سکون ملتا ہے: مزمل ملک

کراچی(بیوروچیف)اورنگی یوتھ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین مزمل ملک نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرکے دل کو سکون اور علاقائی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملتی ہیں ایک سال کے دوران ہم نے تعلیم صحت سمیت شجر کاری مہم انکھوں کے علاج معالجے کے لئے فری میڈیکل کیمپ کے علاوہ سینکڑوں فلاحی کام کرکے اورنگی ٹاؤن کے نوجوانوں کو انسانیت کی خدمت کادرس دیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی یوتھ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام پہلافاؤنڈیشن ڈے بعنوان امید بہاراں تم سے ہے کے موقع پر سپانا مہ پیش کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مہمان خصوصی چےئرمین مہاجر اتحاد تحریک ڈاکٹر سلیم حیدر پروفیسر آرٹس یونیورسٹی آف کراچی ، میڈم نسرین اسلم شاہ ، ڈیٹائرڈ کیپٹن عمران، حافظ مدثر ملک، سیف غوری ، چےئرمین سی آر پی سی شکیل بیگ ، پی جی ایس سندھ ریجن فرقا ن علی مغل ، اونرآف زر فیشن محمد رضوان یوسف ، چےئرمین یوسی 23نانکوارڑہ سلطان محمود ناجوئی ، چےئرمین کردکھاؤ کراچی کمبل رضا ، ممبر سندھ کونسل پاکستان پیپلز پارٹی وسیم اختر ،چےئرمین تصورامید فاؤنڈیشن معراج صدیقی ، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سے محمد اسلم یوسف ، امتیار احمد تنولی ، پی ٹی آئی کے آصف بھاشانی ، صاحب فاؤنڈر ایں ڈ صدر دی سیوٹیر مابین اختر ،چےئرمین محبان کراچی حافظ ارشد ، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ست تعلق رکھنے والے عامر ،شائق ، اورنگی یوتھ آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری آفتاب حسین ،انفارمیشن سیکرٹری ، فرمان انصاری میڈیا سیل انچارج محمد شعیب حسین خان ، میڈیا کوآردی نیٹر زویا سید شعفیع ،ممبر آف سینٹرل کمیٹی وڈپٹی جنرل سیکرٹری انیکر پرسن اورنگی نیوز سید غلام محی الدین ،کے ممبر وانچار ج ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ساجد علی خان،کاشاں انصاری ، محمد زوہیب حسین خان ، فہیم انصاری سہیل عظیم ، ساجد علی ، ارشاد انصاری ،ملک ندیم ، سید زاہد وحید ، شعیب خان ، سید ہ افراسمیت دیگر عمائدین سیاسی سماجی عوامی شخصیات و سول سوسائٹی میڈیا نمائندگاں و اورنگی یوتھ آرگنائزیشن کے رضا کار بھی موجود تھے پر وقار تقریب سے چےئرمین اورنگی یوتھ آرگنائزیشن پاکستان مزمل ملک نے کہا کہ آج کا دن اورنگی ٹاؤں کے سوشل ورکرز کا ہے جنہوں نے پورے سال اپنی محنت جدوجہد سے قوم کو ایک نئی راہ کی جانب گامزن کیا اور حق وسچ کے سفر پر ڈٹے رہے انشاء اللہ آنے والے وقت آپکی کی تقدیر کو بدل کردکھ دے گا دنیا اس بات کو ماننے پر مجبور ہوجائے گی کہ اورنگی ٹاؤن تہذیب کا گہوارہ ہے کیونکہ یہاں کے لوگ زندہ دل جذبے حب والوطنی سے سرشار ہے اللہ تعالیٰ کا لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں نیک کاموں کے لئے چن لیا اور ہم چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری زندگی نیکی کی راہ میں بسر کروائے ہمارا اوڑھنا بچھونا اسی پر محیط رہے اور ساتھ ساتھ یہ بارگاہ الہیٰ میں شرف قبولیت پائے ہماری اور تمام ٹیم کی خواہش ہے کہ انسانیت کی خدمت کرسکیں ہماری خاک جنگو بنا کر اڑیں کیونکہ انسان خاک ہے لیکن اس کی نیک نیتی ایسے جنگوکی مانند ہے جو ہمیشہ ہمہ وقت اس کے درجات کو بلند کرنے کے لئے تعاقب میں رہتی ہے انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سے دلی سکوں ملتا ہے میں اس پروقار تقریب کے حوالے سے وسائل اور اختیار رکھنے والے لوگوں سے ایپل کرتا ہوں کی بلاتفریق اورنگی ٹاؤن کو بس ایک موقع دیا جائے انشاء اللہ پاکستان کی خدمت میں سب سے آگے نظر آئیں گے پروقار تقریب میں اورنگی یوتھ آرگنائزیشن کے رضا کاروں سمیت دیگر مہمانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی شیلڈز تحفہ کے طور پر پیش کی گئیں

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں