فلاحی کاموں سے ہی علاقے اور لوگوں کی خدمت ممکن ہے: ڈاکٹر سلیم حیدر

کراچی(سید طاہر علی) چیئرمین مہاجر اتحاد تحریک ڈاکٹر سلیم حیدر، پروفیسر آرٹس یونیورسٹی آف کراچی، میڈم نسرین اسلم شاہ و دیگر نے کہا کہ ہے کہ فلاحی کاموں سے ہی علاقہ اور لوگوں کی خدمت ممکن ہوتی ہیں اگر ہم سب مل جل کر اپنے علاقوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں تو کئی مسائل کا تدراک ممکن ہوتا ہے اورنگی یوتھ آرگنائزیشن پاکستان نے جس طرح اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع کیا وہ ہم سب کے لئے ایک مثال ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی یوتھ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام پہلا فاؤنڈیش ڈے بعنوان امید بہاراں تم سے ہے کے عنواں سے اورنگی ٹاؤن لان میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈیٹائرڈ کیپٹن عمران سیف غوری ، چئرمین سی آر پی سی شکیل بیگ ، پی جی ایس سندھ ریجن فرقا ن علی مغل ، اونرآف زر فیشن محمد رضوان یوسف ، چیئرمین یوسی 23 نانکوارڑہ سلطان محمود ناجوئی ، چیئرمین کردکھاؤ کراچی کمبل رضا ، ممبر سندھ کونسل پاکستان پیپلز پارٹی وسیم اختر ،چیئرمین تصورامید فاؤنڈیشن معراج صدیقی ، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سے محمد اسلم یوسف ، امتیار احمد تنولی ، پی ٹی آئی کے آصف بھاشانی ، صاحب فاؤنڈر ایں ڈ صدر دی سیوٹیر مابین اختر ،چیئرمین محبان کراچی حافظ ارشد ، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ست تعلق رکھنے والے عامر ،شائق ، اورنگی یوتھ آرگنائزیشن کے چیئرمین مزمل ملک جنرل سیکرٹری آفتاب حسین ،انفارمیشن سیکرٹری ، فرمان انصاری میڈیا سیل انچارج محمد شعیب حسین خان ، میڈیا کوآردی نیٹر زویا سید شعفیع ،ممبر آف سینٹرل کمیٹی وڈپٹی جنرل سیکرٹری انیکر پرسن اورنگی نیوز سید غلام محی الدین ،کے ممبر وانچار ج ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ساجد علی خان،کاشاں انصاری ، محمد زوہیب حسین خان ، فہیم انصاری سہیل عظیم ، ساجد علی ، ارشاد انصاری ،ملک ندیم ، سید زاہد وحید ، شعیب خان ، سید ہ افراسمیت دیگر عمائدین سیاسی سماجی عوامی شخصیات و سول سوسائٹی میڈیا نمائندگاں و اورنگی یوتھ آرگنائزیشن کے رضا کاروں نے شرکت کی چےئرمین اورنگی یوتھ آرگنائزیشن پاکستان مزمل ملک ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی کہ پہلا فاؤنڈیشن ڈے جو اپنی نوعیت میں تاریخی اور اورنگی ٹاؤں میں پہلا عظیم ایشان یادگارپروگرام کیا گیا جس میں کراچی شہر سمیت گردونواح سے تعلق رکھنے والے مشہور ومعروف شخصیات سمیت اورنگی ٹاؤن کے نوجوانوں نے بھر پور شرکت کرکے اورنگی یوتھ سے اپنی محبت اور یکجہتی کا بھر پور مظاہر کیا قبل ازین مہمانوں کا شایاں شان استقبال کیا گیا پروقارپروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری شامین نے حاصل کی نعت رسول مقبول ﷺحافظ مدثر ملک نے خوب صورت انداز سے پڑھی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض زویا سید شفیع شعیب خان اور کاشاں انصاری نے مشترکہ انداز سے سرانجام دئیے اس موقع پر مختلف بچوں نے ٹیبلوز پیش کرکے محفل کو چار چاند لگاڈالا۔اورنگی یوتھ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام پہلا فاؤنڈیش ڈے بعنوان امید بہاراں تم سے ہے کے عنواں سے اورنگی ٹاؤن لان میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے چےئرمین مہاجر اتحاد تحریک ڈاکٹر سلیم حیدر،پروفیسر زین معکنی آف آرٹس یونیورسٹی آف کراچی ، میڈم نسرین اسلم شاہ آفتاب احمد شعیب حسین ودیگر نے کہا کہ جس بہتر انداز سے آج کی تقریب ہوئی ہمیں اورنگی ٹاؤں آرگنائزیشن کے چیئرمین سمیت تمام رضاکاروں کا مبادک باد پیش کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ہمیشہ ہر میدان میں کامیاب ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کی ہر میدان میں مدد کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جس جوش وجذبے کے ساتھ کام کررہے ہیں آئندہ بھی اسی جوش وجذبے کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرکے اورنگی ٹاؤن سمیت کراچی میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کیا جائے گا ہمارا تعاون ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں