پشاور (ڈیلی اردو) پشاور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے دہشت گردی مقدمات میں گرفتار دو ملزمان کی ضمانت خارج کر دی۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردی مقدمات میں گرفتار دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت اے ٹی سی جج محمد اقبال نے کی۔ اس دوران عدالت نے دہشت گردوں کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ملزم موسی خلیل، یاسین خان اور حسن گل پر سی ٹی ڈی اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام ہے۔ اس حوالے سے ان ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی پشاور مقدمہ بھی درج ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان شاہ رخ اور سلمان کو تھانہ جمرود اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا جو تخریب کاری کی عرض سے علاقے میں موجود تھے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق دوران تفتیش ملزمان سے دستی بم، اسلحہ اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا تھا۔
بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔