آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے بھائی نجف حمید چکوال سے گرفتار، جیل منتقل

اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان فوج کی اولین انٹیلی جنس ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی اور سابق تحصیلدار چکوال نجف حمید کو دوبارہ گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔

نجف حمید کو اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج علی نواز بکھر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے نجف حمید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کرتے ہوئے انھیں اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا۔

نجف حمید نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے سینیئر سول جج سے رجوع کیا تو عدالت نے ان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انھیں اڈیالہ جیل بجھوانے کا حکم دیا۔

نجف حمید کو سینیئر سول جج کرمنل وقار حسین گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اینٹی کرپشن تفتیشی ٹیم نے نجف حمید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوانے کی استدعا کی۔

عدالت کا نجف حمید کو یکم اپریل کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اینٹی کرپشن عدالت میں دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر تفتیشی افیسر کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت کا اینٹی کرپشن حکام کو 20 مارچ کو مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں