کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے مضافاتی علاقے کچلاک کے قریب ایک مسجد کے اندر دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 5 اہلکاروں سمیت 12 زخمی ہو گئے ہیں۔
#Balochistan: One policeman has been killed, and 12 people (including 5 policemen) have suffered injuries as a result of an explosion inside a mosque in Kuchlak, near Quetta. https://t.co/TAatybKc5r
— ???? (@cozyduke_apt29) April 8, 2024
تفصیلات کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچے اور متاثرہ مقام کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کرتے ہوئے تحقیقات کا ٓآغاز کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 5 یولیس اہلکار بھی شامل ہیں، لاش اور زخمی پولیس اہلکاروں کا تعلق ایگل اسکواڈ سے ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بعد ازاں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچلاک مسجد دھماکے میں دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے، کچلاک مسجد کے ہجرے میں ہونے والا دھماکا گیس لیکج کا تھا۔
ایس ایس پی آپریشنز نے مزید بتایا کہ افطار کے بعد چائے بناتے ہوئے گیس لیکج کا دھماکا ہوا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔