تیونس (ڈیلی اردو) عرب لیگ کا سربراہ اجلاس آج تیونس میں ہو رہا ہے توقع ہے کہ عرب اسرائیل تنازعہ اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست ہوگا۔ سربراہ اجلاس کے ترجمان محمود الخمیری نے بتایا کہ عرب رہنما مقبوضہ عرب علاقوں کے بدلے میں اسرائیل کے ساتھ قیام امن پر زور دیں گے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی کوئی بھی اقدام مسترد کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضہ اور مغربی کنارے اور غزہ میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے فلسطینیوں کے مطالبات جیسے امور پر خصوصی غور کیا جائے گا۔